جناح ہاؤس سے سلنڈر چوری کا الزام، ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Oct 11, 2023 | 14:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جناح ہاؤس سے سلنڈر چوری کے الزام میں ملزم  کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاوس سے سلنڈر چوری کے الزام میں گرفتار ملزم ارباز خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی مین دو رکنی بینچ نے انسداددہشت گردی عدالت کیجانب سے ضمانت مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم سے سلنڈر برآمد کیا گیا ہے، ملزم نے جناح ہاوس سے سلنڈر چوری کیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ سلنڈر اس نے چوری کیا، ملزم سے سلنڈر بھی ریکور کیا گیا  اس لیے ملزم کی درخواست مسترد کی جائے۔

درخواست گزار کےوکیل نے کہا کہ ارباز خان کو 5 گواہان نے پیچاننے سے انکار کیا صرف ایک گواہ نے پہچانا۔ارباز خان 3 گھنٹے سلنڈر لے کر ہھرتا رہا ہے کہ لے لیں،ارباز خان کا سلنڈر چوری کا کوئی ادارہ نہیں تھا۔ 

دورکنی بینچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے ہر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزیدخبریں