ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاوس مقدمہ میں گرفتار روحینہ خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے روحینہ خان کی بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت کی ۔ملزمہ کیجانب سے ایڈوکیٹ عرفان علوی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزمہ جناح ہاوس احتجاج مین شریک ہوئی اور پر امن احتجاج کیا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمہ ڈانڈا لے کر جناح ہاوس پہنچی تھی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ڈانڈا کہاں ہے، اسکی کوئی ویڈیو تصویر ہے،امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئےدو لاکھ مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔