توشہ خانہ،190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی گرفتاری سےبچنےکیلئے متفرق درخواستیں دائر

توشہ خانہ،190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی گرفتاری سےبچنےکیلئے متفرق درخواستیں دائر
کیپشن: توشہ خانہ،190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی گرفتاری سےبچنےکیلئے متفرق درخواستیں دائر

ایک نیوز:توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دونوں نیب ریفرنسز میں گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کردیں۔

 تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ان دونوں ریفرنسز میں گرفتاری ڈالے جانے کا خدشہ ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 10 اگست 2023 کے فیصلے پر عملدرآمد معطل قرار دے،اسلام آباد ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کو مرکزی درخواستوں پر فیصلے تک گرفتار کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔