ایک نیوز: سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو بڑا صدمہ مل گیا۔ صف ماتم بچھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سیل جے یوآئی پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن انتقال کر گئیں۔
ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب باغ ناران حیات آباد پشاور میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ سابق ایم این اے شاہدہ اختر علی اور سابق ایم پی اے ریحانہ اسماعیل کی والدہ تھیں۔