پاک بھارت ٹاکرا، قومی ٹیم احمدآباد کیلئے روانہ

Oct 11, 2023 | 13:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستان ٹیم حیدر آباد سے احمد آباد کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جس کیلئے قومی ٹیم آج حیدرآباد کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ قومی ٹیم آج احمد آباد میں آرام کرے  گی  اور کل سے اپنی مشقوں کا آغاز کریگی۔

اکستان کرکٹ بورڈ  کی   مینجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکاء اشرف کل بھارت روانہ ہونگے جہاں وہ  14 اکتوبر کو احمد آباد میں  پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھیں گے۔ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے بہت خوش ہیں کہ  پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں اب تک  عمدہ کارکردگی  کا مظاہرہ کیا ہے اور  دونوں میچ جیت لیے ہیں،پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم ان کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔

مزیدخبریں