لاہور؛ورلڈکپ میچز پر جوا کھلانے والے 3 ملزمان گرفتار

لاہور؛ورلڈکپ میچز پر جوا کھلانے والے 3 ملزمان گرفتار

ایک نیوز: پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے میچ پر جواء لگانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ میچز پر آن لائن ایپ کے ذریعے سے قمار بازی کرنے والے  03 ملزمان کو سمن آباد پولیس  نے گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے میچ پر جواء لگایا تھا۔
پولیس کا کہناہےکہ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 01 لاکھ 04 ہزار روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔