سیالکوٹ: پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سیالکوٹ: پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیپشن: Sialkot: Medical camp organized by Pakistan Army

ایک نیوز: مالا گرپور ضلع سیالکوٹ میں پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا۔ عوام پر جب بھی کوئی مشکل گھڑی آئی پاک فوج نے اپنی خدمات پیش کیں۔

مالاگر پور ضلع سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے بعد علاقہ مکینوں میں متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں۔ شہری علاقوں سے دوری کے باعث مالاگر پور تک بنیادی صحت کے وسائل کی رسائی بھی مشکل تھی۔

جس کی وجہ سے مالاگر پور کے مکینوں کو پاک فوج کی جانب سے بڑا ریلیف دیا گیا۔ پاک فوج نے مالا گر پور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپ میں کُل 356 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 81 مرد، 185 خواتین اور 90 بچے شامل تھے۔ 

پاک فوج کی جانب سے 3 میڈیکل آفیسرز، جنرل فزیشن، آئی اور ایم این ٹی اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور میڈیکل اسپیشلسٹ کی ٹیم نے علاقہ مکینوں کا طبی معائنہ کیا۔ مریضوں کے متعدد نایاب ٹیسٹ کئے گئے۔

بلڈ شوگر لیول، بلڈ سی پی، سی آر پی، ہیپاٹائٹس، یورین ٹیسٹ اور ڈینگی جیسے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ دوسری جانب ای سی جی، الٹراساؤنڈ اور ایکس رے جیسی نادر سہولیات کی فراہمی بھی کی گئی۔

پاک فوج کی جانب سے مریضوں کا طبی معائنہ اور ٹیسٹس بالکل مفت کئے گئے۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے پاک فوج کے میڈیکل کیمپ لگانے کے اقدام کو بے حد پذیرائی ملی۔

مالاگر پور ،ضلع سیالکوٹ کی عوام نے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔