پاک بھارت ٹاکرا؛ ذکا اشرف کل بھارت روانہ ہونگے

پاک بھارت ٹاکرا؛ ذکا اشرف کل بھارت روانہ ہونگے

ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ  کی   مینجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکاء اشرف کل بھارت روانہ ہونگے جہاں وہ  14 اکتوبر کو احمد آباد میں  پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ذکا اشرف نے اس بات کا  فیصلہ اس بات کی تصدیق کے بعد کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا کو  آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے موقع  پر ویزوں  کیلئےاپنے پاسپورٹ جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت جانا  موخر کر دیا تھا لیکن اب وہ  اس بات کی تصدیق کے بعد  جارہے ہیں  کہ پاکستانی صحافیوں کو میگا ایونٹ کی کوریج کیلئےویزا حاصل کرنے کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔ انہیں خوشی ہے کہ دفتر خارجہ کے ساتھ ان کی بات چیت نے ویزے میں تاخیر کے حوالے سے مثبت پیش رفت حاصل کرنے میں مدد کی ہے  ۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے بہت خوش ہیں کہ  پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں اب تک  عمدہ کارکردگی  کا مظاہرہ کیا ہے اور  دونوں میچ جیت لیے ہیں۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم ان کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔
ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ان کے جانے کا مقصد پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل ٹیم کے لیے ان کا پیغام یہی ہے کہ   وہ بے خوف ہو کر کھیلیں جیسا کہ وہ پورے ایونٹ میں کھیلتے رہے ہیں۔