آشیانہ اقبال ریفرنس،شہباز شریف کےشریک ملزم بھی بری

Oct 11, 2023 | 12:22 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزم کامران کیانی اور ندیم ضیاء کو بری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت ن کے جج علی ذولقرنین نے آشیانہ اقبال ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کے شریک ملزم کامران کیانی اور ندیم ضیاء کو بری کردیا۔

کامران کیانی اور ندیم ضیاء نے بعد میں تفتیش جوائن کی تھی ،کامران کیانی اور ندیم ضیاء کو طلبی کے نوٹسز جاری کرنے یا نا کرنے کے نقطے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل اور نیب رپورٹ کی روشنی میں بری کیا،عدالت نے کامران کیانی اور ندیم ضیاء کی حد تک فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں