ایک نیوز: شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیرعمارت گرگئی، جس کے ملبے تلے متعدد مزدور آگئے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیرعمارت گرگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے آنے والے افراد کو نکالنے کیلئےریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ واقعہ کے وقت آٹھ سے نو افراد عمارت میں موجود تھے۔ عینی شاہد مزدور کا کہناہےکہ چار مستری اور ریت چڑھانے والے چار مزدور اس وقت عمارت میں موجود تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی چیز فروخت کرنے والا شخص سمیت 4 افرادملبےتلے دب کر جان کی بازی ہار گیا۔چار مزدور زخمی حالت میں ملبے سے نکالے گئے،دو مزدور معجزانہ طور پر محفوظ رہے جنہیں معمولی چوٹیں آئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 80 گز کے پلاٹ پر مکان تعمیر کیا جا رہا تھا، جو گر گیا اور متعدد مزدور ملبے تلے آگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد کے دب جانے کی اطلاعات ہیں۔
ڈائریکٹر آپریشنز ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ جلد سےجلد ملبہ ہٹا لیا جائےجس کے تمام مشینری اور افرادی قوت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ 80 گز کے پلاٹ پر تین منزلہ عمارت تعمیر کی جا رہی تھی،مکان کی چھت پر مزید تعمیرات کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے پرانی چھت مزید وزن برادشت نہ کر سکی اور عمارت زمین بوس ہو گئی۔