ن لیگ کابڑااعلان،مینارپاکستان پرزیادہ کارکنان لانےوالوں کی پارٹی ٹکٹ کنفرم

ن لیگ کابڑااعلان،مینارپاکستان پرزیادہ کارکنان لانےوالوں کی پارٹی ٹکٹ کنفرم
کیپشن: ن لیگ کابڑااعلان،مینارپاکستان پرزیادہ کارکنان لانےوالوں کی پارٹی ٹکٹ کنفرم

ایک نیوز: نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں جاری جبکہ ن لیگ کے قائد کے استقبال کیلئے مینار پاکستان میں سجائےجانےوالےپنڈال میں قائد کی آمد و دیگر تفصیلات سامنے آ گئیں،پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ کارکنان لانے کی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دینے والوں کی آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کنفرم کی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر جلسے کے پنڈال میں 3 منزلہ سٹیج تیار کیا جائے گا،پہلی منزل پر پارٹی قائد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سمیت پارٹ کے مرکزی عہدیداران کے لئے مختص ہو گی، دوسری منزل پارٹی کے سینئر رہنماوں اور سابق وفاقی وزراء کےلئے مختص ہوگی،تیسری منزل پر پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کے بیٹھنے کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنڈال میں لاہور سمیت دیگر اضلاع کے قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبروں کے حساب سے الگ الگ انکلیو بنائے جائیں گے، پنڈال میں خواتین ونگ، یوتھ ونگ، کسان ونگ، لائیرز ونگ، اقلیتی ونگ سمیت دیگر تمام ذیلی تنظیموں کے لئے بھی الگ الگ انکلیو مخصوص کئے جائیں گے، سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقے کے کارکنان کے ساتھ پنڈال میں مخصوص کئے گئے انکلیو میں موجود رہیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں کارکنان کی آمد کے لئے شاہدرہ اور نیازی (بتی) چوک کے راستے بیرونی اضلاع سے آنے والے قافلوں کو راوی روڈ پر پارکنگ مہیا کی جائے گی، ملتان روڈ اور فیروز پور روڈ سے آنے والے قافلوں کو ٹیکسالی گیٹ والی سائیڈ پر پارکنگ مہیا کی جائے گی، مرکزی رہنماؤں کو مینار پاکستان کے عقبی گیٹ سے انٹری دی جائے گی، پنڈال میں ہر ایک انکلیو میں 3500 سے 5500 کرسیاں لگائی جائیں گی، پنڈال میں 6 بڑی ایس ایم ڈیز بھی نصب کی جائیں گی۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مینار پاکستان کے پنڈال میں داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائیں گے،جلسہ گاہ میں پارٹی قائد کی آمد پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا،تمام ٹکٹ ہولڈرز اور سابق صوبائی اراکین اسمبلی کو 3500 کارکنان کو جلسہ گاہ لانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی،قومی اسمبلی کے سابق ارکان اور ٹکٹ ہولڈرز کو 5000 کارکنان لانے کی زمہ داری سونپی گئی ہے، پنڈال میں مخصوص انکلیو بنا کر ہر ایک رہنما کے کارکنان کی تعداد گنی جائے گی، کارکنان لانے کی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دینے والوں کی آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کنفرم کی جائے گی۔

History

Close |

Clear History