ایک نیوز: خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ سیل کرنے پر عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، محکمہ داخلہ، ڈی سی ساوتھ، چئیرمین فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر کو ازسرنو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ کے بی سی سیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ اصغر علی ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ چار روز قبل فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی ساوتھ نے من گھڑت رپورٹ کو بنیاد بنا کردی ریسٹورانٹ سیل کردیا ۔عبدالرحمان مہیسر ایڈووکیٹ نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت کا نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، محکمہ داخلہ، ڈی سی ساوتھ، چئیرمین فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر کو ازسرنو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔
دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ سیل ہونے سے کاروبار بے حد متاثر ہورہا ہے۔ریسٹورانٹ میں کام کرنے والے مزدوروں کو روزگار کا زریعہ بھی بند ہوگیا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت کو ریسٹورانٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔