ایک نیوز: فلسطینی مزاحمت پر ایلون مسک کا یورپی یونین کو جواب دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کمشنر تھیری بریتون نے کہا کہ اسرائیل فلسطین معاملہ پر غلط معلومات اور غیرقانونی مواد پھیلایا جا رہا ہے جس کیلئے ایلون مسک کو 24 گھنٹے دیتے ہیں کہ وہ اس مواد کو ہٹائے۔
ایلون مسک نے یورپی یونین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ ہر چیز اوپن سورس اور شفاف ہے۔ جو خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں انہیں سامنے لائیں تاکہ عوام بھی دیکھیں اور ہم بھی دیکھ سکیں۔