لیسکو آپریشن کا 34واں روز،155 افراد گرفتارکرلیے گئے

Oct 11, 2023 | 11:45 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 34ویں روز بھی جاری جس میں مزید425بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ 155 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 155 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل21، زرعی 1، انڈسٹریل 1 اور402 ڈومیسٹک تھے۔کنکشنز منقطع کرکے ان کو 6 لاکھ 93ہزار 164یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔یونٹس کی مالیت 3 کڑور 79لاکھ 74ہزار277روپے ہے۔مزنگ کے علاقے میں کنکشن کو 400000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ مزنگ میں ہی ایک اور بجلی چور کو400000 روپے کا جرمانہ کیا گیا،شفیق آباد میں 325000 روپے کا جرمانہ کیا گیا،چونگ میں کنکشن کو 312874 روپے کا جرمانہ کیا گیا،34 روز کے دوران کل16013 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، اب تک کل14569ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اورکل5050ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک 3 کروڑ 34لاکھ 6ہزار 529یونٹس چارج کئے گئے ہیں۔جن کی رقم ایک ایک ارب 49کروڑ 55لاکھ 74ہزار 976روپے ہے۔

مزیدخبریں