پسرور: دوران نماز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 نمازی شہید، امام مسجد زخمی

Oct 11, 2023 | 11:31 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پسرور میں نامعلوم افراد نےنماز فجر کے دوران نمازیوں پر فائرنگ سے 2 نمازی شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پسرور،جامع مسجد النورمنڈیکے گورائیہ میں نماز فجر کے دوران نامعلوم افراد  نے فائرنگ کر دی جس سے گارڈ سمیت دو نمازی شاہد اور ہاشم شہید جبکہ امام مسجد   احمد زخمی ہو گیا جسے گوجرانوالہ ہسپتال شفٹ کردیا گیا ہے۔حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے،ملزمان میں سے ایک باہر موجود رہا دو وضو کرکے نماز میں شامل ہو گئے۔ نماز باجماعت شروع ہوئی تو دونوں حملہ آوروں نے پہلے گن مین بعد میں شاہد پر فائرنگ کردی۔شاہد پر فائرنگ کےدوران گولیاں امام مسجد عبدالاحد کو بھی جا لگیں۔ْ

جاں بحق ہونے والوں میں شاہد  اور گن مین ہاشم شامل ہیں، زخمی امام مسجد عبدالاحد  گوجرانوالہ ہسپتال شفٹ کردیا گیا ہے۔ اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔جاں بحق شاہد  دس سال قبل بھارتی جیل میں پندرہ سال قید کر پاکستان آیا تھا۔

ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہےکہ نامعلوم ملزمان کی تلاش و گرفتار ی کیلیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے،حساس اداروں نے ضلعی انتظامیہ کو اس معاملے پر پیشگی اطلاع دی تھی۔ایک ہفتہ قبل مسجد کے امام کو تھریٹ بھی آیا تھا حساس اداروں نے معاملہ ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا۔

  آئی جی پنجاب نے بھی مسجد میں فائرنگ کے واقعہ اور دو افراد کے جانبحق ہونے کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا  ہے۔ آئی جی پنجاب میں سیالکوٹ آئی جی نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہناہےکہ سیالکوٹ اور ڈی پی او سیالکوٹ کو حکم دیا ہے کہ اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمون کو فوری گرفتار کیا جائے۔

مزیدخبریں