ایک نیوز:راولپنڈی ڈویلپمینٹ اتھارٹی کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق رنیال، موضع مسریوٹ اور مہڑی کھتراں میں 4مزید ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیرات مسمار کردی گئی ہیں۔ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے سائٹ دفاتر سیل، باؤنڈری والز اور انفراسٹرکچر مسمار کردیا گیا ہے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کی نگرانی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کررہے ہیں۔
ڈی جی آر ڈی اے کا کہناہےکہ غیر قانونی ہاؤنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن عوامی شکایات پر کیا جارہا ہے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز شہریوں سے لوٹ مار، فراڈ اور زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں۔ ڈی جی سیف انور جپہ کا کہناہےکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی میں کیا گیا ہے۔
کاروائی میاں محمد بخش سٹی، مسریوٹ ولاز، خالد کالونی اور اسلام آباد مرینہ کے خلاف کی گئی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-11/news-1697008258-6271.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-11/news-1697008258-7159.mp4