ایک نیوز: سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے تدریسی عمل غیر معینہ مدت کیلئے روک دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مطالبات کی عدم منظوری تک تدریسی عمل تعلیمی اداروں میں معطل رہے گا ۔سکول اساتذہ کا کہنا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔سکول اساتذہ نے مطالبہ کیا ہےکہ پنجاب حکومت لیوانکیشمنٹ کا ترمیمی فیصلہ فوری واپس لے،پینشن کے معاملے پر کی گئی ترمیم کو فوری واپس کیا جائے۔
سکول اساتذہ کا کہناہےکہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی معطلی کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی۔