ایک نیوز: مؤثر حکومتی کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے۔ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے سے بھی کم ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1روپے سستا ،280.51 روپے سے کم ہوکر 279.51 روپے پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر1روپے سستا ہو کر 279روپے پربند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 334 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 474 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 194 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 142 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 48,516 جبکہ کم ترین سطح 48,208 رہی ۔