ورلڈکپ؛ بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی

ورلڈکپ؛ بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی

ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایڈیشن میں آج میزبان بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق آج میگا ایونٹ کا نواں میچ کھیلا جائے گا ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میںمیچ ارون جیٹلی سٹیڈیم ، نئی دہلی کے مقام پر کھیلا جائے گا جو دن1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

میزبان بھارتی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر دیگر تمام ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزہیں ، ٹورنامنٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔