پنجاب میں 24گھنٹوں میں آشوب چشم کےمزید3031نئےکیسزرپورٹ

Oct 11, 2023 | 10:29 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 3,031 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں،گزشتہ 30 دنوں میں پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل ایک لاکھ 24 ہزار چار سو 96 مریض رپورٹ ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں لاہور میں آشوب چشم کے 10,709 مریض رپورٹ ہوئے،لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 326 نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ 30 دنوں میں آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 21,302 رپورٹ ہوئے،بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 435 نئے مریض سامنے آئے۔

ڈاکٹر جمال ناصر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر  کا کہناہے کہ گزشتہ 30 دنوں میں ملتان میں آشوب چشم کے کل 7119 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 195 نئے مریض سامنے آئے،ڈیرہ غازی خان میں ایک ماہ کے دوران آشوب چشم کے کل 3579 مریض رپورٹ ہوئے،ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 186 نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 30 دنوں میں رحیم یار خان میں آشوب چشم کے کل 4225 مریض رپورٹ ہوئے،رحیم یار خان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 103 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے۔

ڈاکٹر جمال ناصر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر  کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کے مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں