ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی درخواست پر جج کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی لاہور میں لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی،جسٹس راحیل کامران کے رخصت پر ہونے کے باعث درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔
پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی،درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔