ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ایم این اے صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹا دی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، وزارت داخلہ اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ڈاکٹر بابراعوان درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے بابراعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جی ڈاکٹر صاحب! بندہ واپس آ گیا ہے۔
بابر اعوان نے کہاکہ میں اس مرد حریت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے بندہ بازیاب کروا دیا،آپ میری طرف سے لکھ دیں آرڈر میں Brown fruit in the favour of Anchor۔
بابر اعوان کی بات پر چیف جسٹس نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک لائن میں پوری بات کردی پھر تو کیسں نمٹادیتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے صداقت عباسی کی بازیابی کے بعد درخواست نمٹا دی۔