ایک نیوز: اٹک پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کا جرمانہ بڑھادیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ جرمانہ 2000 تک چالان بڑھا دیاگیا ہے،وائلیشن کرنے والوں کی موٹرسائیکل بھی بند کردی جائیگی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دھواں دینے والی گاڑیوں کو بند اور بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔