کراچی:سرکاری اسکول کی طالبہ ہراسگی کیس پر انکوائری کمیٹی قائم

Oct 11, 2023 | 09:29 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی کے علاقے سعود آباد میں سرکاری اسکول میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے پر انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے سعودآباد کے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول سعودآباد میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی بنادی۔

ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز ایجوکیشن نے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی جس کے چیئرمین ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز مقرر کیا گیا جب کہ کمیٹی کو تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول سعودآباد کے ہیڈ ماسٹر اعظم مرکھن نے ایک طالبہ کو ہراساں کیا تھا۔

اعظم مرکھن کے خلاف تھانہ سعود آباد میں مقدمہ بھی درج ہوا جس کے بعد پولیس نے ہراسگی میں ملوث ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزیدخبریں