ایک نیوز:موذی وبا کا راج برقرار۔ڈینگی وائرس گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1774 تک پہنچ گئی،ہولی فیملی ہپستال میں 41، ڈی ایچ کیو میں 30 اور بے نظیر بھٹو ہپستال میں 31 افراد زیر علاج ہیں، ڈینگی وائرس سے متاثرہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے،ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 14 مقدمات درج اور 3 عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر 8 چالان ٹکٹ جاری اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،مجموعی طور پر 3838 مقدمات درج اور 593 عمارتوں کو سیل کیا گیا، 1085 چالان ٹکٹ جاری اور 66 لاکھ 75 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔