اے این ایف کی کارروائیاں،49 کلو منشیات برآمد ،4 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں،49 کلو منشیات برآمد ،4 ملزمان گرفتار
کیپشن: اے این ایف کی کارروائیاں،49 کلو منشیات برآمد ،4 ملزمان گرفتار

ایک نیوز:اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 5 کاروائیوں کے دوران 49 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد جبکہ 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے جانے والے پارسل سے 38 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔میانوالی میں کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے 2 کلو 734 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔دورانِ کارروائی میانوالی کا رہائشی مُلزم گرفتار کیا گیا۔

ایم 2 راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 2 کلو چرس برآمد کی گئی،دورانِ کارروائی خیبر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پاسپورٹ آفس کراچی کے قریب اسلام آباد کے رہائشی ملزم سے 185 عدد نشہ آور(ایکسٹیسی) گولیاں برآمد کی گئیں۔ کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 45 کلو چرس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔