ایک نیوز:حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی ناموراداکارہ ماہرہ خان کی مہندی کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پرمہندی کی تصاویرشیئرکیں جس میں اداکارہ کوجامنی رنگ کاخوبصورت لباس پہنےدیکھاجاسکتاہے،ماہرہ خان نےتقریب کےلحاظ سے نارنجی رنگ کادوپٹہ بھی اوڑاہے۔
View this post on Instagram
تصاویر میں انہیں پھولوں کی چادر تلے اسٹیج پر لایا جارہا ہے، اداکارہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل بھی اداکارہ نے نکاح سمیت دعائے خیر اور مایوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کی شادی سے قبل دعائے خیر16 ستمبر کو ہوئی تھی، بعدازاں اسی تاریخ کو اداکارہ کی دوستوں نے ان کی مایوں رکھی۔
29 ستمبر کو ماہرہ خان کی مہندی کی تقریب تھی جس کی تصاویر انہوں نے آج جاری کیں۔
ماہرہ خان کا سلیم کریم سے نکاح یکم اکتوبر کو بھوربن میں ہوا جس کی تصدیق اداکارہ کے بھائی اور مینجر نے 2 اکتوبر کو کی۔