بوریوالا:مبینہ پولیس مقابلہ،ریکارڈیافتہ ملزم ہلاک

Oct 11, 2023 | 06:33 AM

ایک نیوز:بوریوالامیں مبینہ پولیس مقابلےمیں ریکارڈیافتہ ملزم ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق بوریوالامیں پولیس مقابلہ کےنتیجےمیں سنگین مقدمات کاریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کےمطابق ہلاک ملزم کی شناخت ثاقب کےنام سےجس کو تھانہ صدر وہاڑی میں ڈکیتی اور چوری کے مختلف مقدمات میں ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھاکہ راستےمیں تھانہ شیخ فاضل کی حدود415 ای بی کے قریب ملزم کےساتھیوں نےپولیس پارٹی پرچھڑوانےکیلئےفائرنگ کردی۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کےتبادلےمیں ملزم اپنےساتھیوں کی فائرنگ سےموقع پرہی ماراگیا،ہلاک ملزم نےچندروزقبل دوران ڈکیتی پرویزنامی شخص کوقتل کیاتھا،ہلاک ملزم ریکارڈیافتہ اورعادی مجرم تھا،ملزم کی لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا،اورملزمان کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں