ایک نیوز:بھارت کےشہرچنئی کےفیشن شومیں ماڈل کی زندہ مچھلیوں کےہمراہ ریمپ پرانٹری نےحاضرین پرسحرطاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک ماڈل نےفیشن شوکےدوران جل پری سے متاثرہوکرلباس پہنا جو سیپیوں سے بنا ہے اور اس کے سامنے کی جانب فش باؤل نما پلاسٹک کنٹینر منسلک ہے۔اس پلاسٹک کنٹینر میں چھوٹی مچھلیوں اور پانی کو منتقل کیا گیا۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماڈل ہاتھ میں مچھلیوں سے بھرا کنٹینر لے کر رن وے پر واک کر رہی ہیں۔
بہت سے صارفین نے زندہ جانوروں کو فیشن کے لوازمات کے طور پر استعمال کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ”ہر چیز میں جانوروں کا استعمال بند کرو“۔
مچھلیوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ”آپ اتنی چھوٹی سی جگہ پر اتنی مچھلیاں نہیں رکھ سکتے، اس کے علاوہ انہیں مناسب آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے“۔