احمدپورشرقیہ:مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک

احمدپورشرقیہ:مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست2ڈاکوہلاک
کیپشن: Ahmedpur Sharqia: Alleged police encounter, 2 robbers killed in custody

ایک نیوز:احمدپورشرقیہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کےدوران زیرحراست دوڈاکواپنےساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق احمدپورشرقیہ کےتھانہ اوچ شریف کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کےنتیجےمیں دوڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان کو اسلحہ کی برآمدگی کیلئےلے جایا جا رہا تھا کہ راستےمیں ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی،جس کےنتیجےمیں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے،ہلاک ملزمان کی شناخت حنیف اورذوالفقارکےناموں سےہوئی۔
پولیس کےمطابق ہلاک ڈاکوقتل وڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان گرفتارتھےاورجسمانی ریمانڈپرتھے،ہلاک ملزمان کی لاشوں کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔