ایک نیوز:نیدرلینڈ کے عظیم مصور ریمبرینڈ کی بنائی ہوئی پینٹنگ کی مالیت دو برس قبل15 ہزار ڈالر لگائی گئی تھی جو اب نیلامی میں ایک کروڑ80 لاکھ ڈالر تک فروخت ہوسکتی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق یہ پینٹنگ1955 کے دوران ایمسٹرڈیم میں ایک مصوری کے فن پارے جمع کرنے والے شخص ہلڈرنگ نے حاصل کی تھی۔اس کی بیوہ نے 1985میں اس کو جرمنی کی ایک فیملی کوفروخت کیاتھا، جہاں یہ پچھلے دو سال تک رہی۔
دو سال قبل کرسٹی نامی خاتون نے اسے ایمسٹرڈیم میں فروخت کیا، انہوں نے اس کی مالیت10 سے15 ہزار ڈالر لگائی تھی، ان کا خیال تھا کہ اس پینٹنگ کو معروف مصور ریمبرینڈ کے کسی شاگرد یا قریبی دوست نے بنایا ہوگا۔
کرسٹی سے یہ پینٹنگ ایک نامعلوم شخص نے9 لاکھ8 ہزار ڈالر میں خریدی۔
سوتھبائے نامی نیلام گھر نے اس پینٹنگ پر18 ماہ ریسرچ کی تاکہ اس کی صحیح مالیت معلوم ہوسکے۔
انفراریڈ اور ایکسرے ٹیکنالوجی استعمال کرکے معلوم ہوا کہ یہ پینٹنگ دراصل ریمبرینڈ کا اصل کام ہے۔ اب اس کی مالیت ایک سے ڈیڑھ کروڑ کے درمیان ہے۔
واضح رہےکہ اس پینٹنگ کا نام”The Adoration of Kings“ہے ۔