ایک نیوز:بالی ووڈاداکارہ شہنازگل سینڈوچ کھانےسےفوڈپوائزننگ کاشکارہوگئی،اداکارہ ہسپتال میں داخل ،مداحوں سےصحت یابی کیلئےدعاکی اپیل کردی۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکارہ کی لائیوکی جانے والی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں شہنازگل نے بتایا کہ انہیں فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی لیکن اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔
اداکارہ کاانسٹاگرام لائیومیں کہناتھاکہ ’’سب کاوقت آتاہےاورپھرچلاجاتاہے،میرےساتھ یہی ہوا،میراوقت پھرآئےگا‘‘میں نےسینڈوچ کھایاتھاجس کی وجہ سےمجھےفوڈانفیکشن ہوگیا۔
View this post on Instagram
شہنازگل نےمداحوں کوخبردارکرتےہوئےکہاکہ باہرکاکھاناکھانےسےپرہیزکریں اوربہت دیکھ بھال کر چیزیں کھائیں کیونکہ موسم کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ پھیل رہی ہے۔
واضح رہےشہناز گل کے مداح اداکارہ کیلئے جلد صحتیابی کی دعائیں کررہے ہیں۔