ایک نیوز :واٹس ایپ نے چینلز نامی فیچر جون 2023 میں متعارف کرایا تھا جو اس وقت چند ممالک تک محدود رکھا گیا تھا مگر ستمبر میں اسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا۔
صارفین اپنے پسند کی شخصیات، موضوعات اور دیگر کی اپ ڈیٹس کو چینلز کے ذریعے جان سکتے ہیں۔چینلز کے ذریعے ٹیکسٹ، فوٹو، ویڈیو، اسٹیکر اور پول وغیرہ کو بڑے پیمانے پر لوگوں سے شیئر کیا جاتا ہے۔
ابھی یہ سہولت معروف شخصیات، برانڈز اور کمپنیوں تک محدود تھی مگر اب عام صارفین بھی اپنا واٹس ایپ چینل تیار کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے چینل تیار کرنے کا فیچر بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو دستیاب ہوگا اور وہ اپنے میسجز بہت زیادہ افراد کو بیک وقت بھیج سکیں گے۔
اس کے بعد چینل آئیکون کا انتخاب کریں جبکہ اس کے نام اور ڈسپکرپشن کو بھی تحریر کریں۔جب یہ عمل مکمل ہو جائے تو Create Channel پر کلک کریں۔
واٹس ایپ چینل کو بنانے کا طریقہ جانیں
Oct 11, 2023 | 00:09 AM