حیدرآباد دکن میں آخری میچ، بابر اعظم نے گراؤنڈ اسٹاف کو شرٹ تحفے میں دیدی

Oct 11, 2023 | 00:01 AM

ایک نیوز: سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز جیت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ گھل مل گئے۔
منگل کو ورلڈکپ کا آٹھواں میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا گیا جہاں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان نے سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کےنقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا، عبداللہ شفیق نے 113 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 131 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کے خلاف شاندار جیت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ گھل مل گئےاور ان کے ساتھ تصاویریں بھی بنوائیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ کپتان بابراعظم نے گراؤنڈ  اسٹاف کو   پاکستان ٹیم کی جرسی بھی تحفے میں دی اور ساتھ تصاویر بنوائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ میں حیدرآباد میں یہ آخری میچ تھا اب 14 اکتوبر کو گرین شرٹس بھارت کے خلاف احمد آباد میں میچ کھیلے گی۔

مزیدخبریں