ایک نیوز نیوز :اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال سینٹورس میں آتشزدگی کے واقعہ ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ 7 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تیار کر لی۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ سینٹورس کے فوڈ کورٹ میں واقع ریسٹورینٹ میں آگ لگی کوکنگ آئل سمیت آگ بھڑکانے والا میٹریل اسٹور ہونے کی وجہ سے آگ پھیلی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی ایگزٹ کی جگہ مناسب روشنی کا انتظام نہیں تھا،200 فٹ تک اونچائی سے آگ بجھانے کے لیے فائر وہیکل برانٹو کا استعمال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سترہویں منزل سے اوپر آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مال کی ٹاپ فلور تک شیشہ تھا لیکن وینٹیلیشن کی جگہ نہیں تھی جس کی وجہ سے دھواں بھرگیا اور درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا گیا۔