ایک نیوز نیوز :آپ نے اب تک دو لوگوں کو اکٹھے شطرنج کھیلتے دیکھا ہو گا، لیکن کیا آپ نے کبھی ایک ہی شطرنج کی بساط پر تین لوگوں کو ایک ساتھ کھیلتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو شاید آج کے بعد آپ کو ایسا نظارہ ضرور دیکھنے کو ملے گا۔
ٹرائی وزرڈ چیس [ Triwizard Chess] واحد شطرنج بورڈ ہے، جس میں تین کھلاڑی بیک وقت کھیل سکتے ہیں۔ اسے ایک بھارتی طالب علم نے ایجاد کیا ہے۔آپ نے آج تک کئی طرح کے کھیل کھیلے ہوں گے۔ کرکٹ ہو یا فٹبال، ہم سب جانتے ہیں کہ ہر کھیل کے اپنے اصول ہوتے ہیں، جن پر پورا کھیل مبنی ہوتا ہے۔ بہت سے کھیل ایسے ہیں جن کے اصول وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں جب کہ کچھ ایسے ہیں جن کے اصول صدیوں سے نہیں بدلے۔ ہم ایک ایسے ہی کھیل سے متعلق بتاتے ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے اصول صدیوں بعد بھی وہی ہیں۔اس شطرنج بورڈ کے بارے میں بات کریں تو اس کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
کھیل پہلے کی طرح کھیلا جا سکتا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کے پاس ایک ہی تعداد میں مہرے ہوں گے۔اس گیم کا مقصد نوجوان نسل میں شطرنج کے رجحان کو بڑھانا ہے۔ اس نئے فارمیٹ سے کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اب نئے گیم میں تماشائی خود کھلاڑی بن جائے گا جس سے پورے کھیل کا نقطہ نظر ہی بدل جائے گا۔اس نئی گیم میں تین کھلاڑی ہونے کی وجہ سے ہر کھلاڑی کو بیک وقت دو دیگر کھلاڑیوں کی چالوں کو سمجھنا ہوگا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس نئے گیم میں کھلاڑی گھڑی کی سمت سے کھیلیں گے، جس میں پہلے سفید، پھر بھورے اور پھر کالے مہروں کی باری آئے گی۔