ایک نیوز نیوز :یوٹیوب نے بھی ٹویٹراور فیس بک کی طرز پر یوزر نیم یا ہینڈلر کے آپشن کااعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب نے بڑی کا اشارہ دیتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں یوزر نیم یا ہینڈلز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔کمپنی کے مطابق اس کا مقصد یوٹیوب چینل تک ناظرین کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔ہر صارف کا یوزرنیم ہوگا اور ضروری نہیں کہ آپ کریٹیر ہوں۔
بیشتر آن لائن پلیٹ فارمز جیسے ٹوئٹر اور فیس بک میں صارفین کے اپنے منفرد یوزر نیم یا ہینڈل ہوتے ہیں تاکہ ان کے اکاؤنٹ کی شناخت آسان ہوسکے۔مگر یوٹیوب پریوزر نیم کے استعمال کا تصور موجود نہیں۔ مگر آنے والے ہفتوں میں یوٹیوب میں اس حوالے سے تبدیلی آرہی ہے۔یوٹیوب کی جانب سے اب مختصر ویڈیوز یعنی شارٹس پر کافی توجہ دی جارہی ہے جس کے لیے صارفین کے درمیان بات چیت کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔