ایک نیوز نیوز :کیا آپ جانتے ہیں کہ اداسی اور تنہائی وقت سے قبل انسان کو بوڑھا بناسکتی ہے ؟ ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اداسی اور تنہائی سگریٹ نوشی جیسے منفی اثرات مرتب کرتےہیں جس سے آپ وقت سے پہلے بوڑھے ہوجاتے ہیں ۔
امریکا میں عمر رسیدگی (ایجنگ) نامی جریدے میں شائع ایک رپورٹ میںبتایا گیا کہ اگر بڑھاپے کو روکنا ہے تو دماغی امراض اور اداسی کو دور کرنا ہوگا۔ یہی بات الٹ بھی ثابت ہوسکتی ہے کہ خوش رہنے سے بڑھاپے کے وار کو دور کیا جا سکتا ہے۔
اس تحقیق میں امریکی اور چینی ماہرین نے تنہائی، ناخوشی، بے آرام نیند اور دیگر دماغی خلل اور بڑھاپے کے درمیان تعلق کو نوٹ کیا ہے۔ اس ضمن میں پورے چین سے 11914 افراد کا ڈیٹا لیا گیا اور ان کے خون کے نمونے جمع کئے گئے تھے۔ اس ڈیٹا کی بنیاد پر ایک عمررسیدگی کی گھڑی (ایجنگ کلاک) مرتب کی گئی تھی جو بطورِ خاص چینی افراد کی جسمانی کیفیات پر مبنی تھی۔
تمباکو نوشی کرنے والے، جگر، پھیپھڑوں اور فالج کی تاریخ رکھنے والے افراد میں بوڑھا ہونے کی شرح تیز تر دیکھی گئی تھی۔ لیکن سب سے بڑھ کر دماغی امراض یعنی ڈپریشن، اداسی اور ناامیدی کے شکار افراد میں یہ شرح بہت زیادہ دیکھی گئی تھی۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس کے اثرات تمباکو نوشی جیسے ہی شدید ہوسکتے ہیں جبکہ دیہی پس منظر میں تنہا رہنے والوں میں بزرگی کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔