ایک نیوز نیوز: ایک شخص نے اپنے آپ کو روسی خلاباز ظاہر کر کے ایک 65 سالہ جاپانی خاتون سے شادی کرنے کا جھانسہ دے لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے ایک جاپانی خاتون کے سامنے خود کو انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر کام کرنے والا ظاہر کیا اور کہا کہ زمین پر واپس آ کر اس سے شادی کرے گا۔
اس شخص نے خاتون سے کہا کہ اسے زمین پر واپس آنے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ راکٹ کی فیس ادا کرسکے اور باآسانی خلا سے جاپان پہنچ کر شادی کرے۔
جاپانی خاتون اس شخص کی باتوں میں آگئی اور اس نے 19 اگست سے 5 ستمبر کے درمیان 5 مختلف اقساط میں تقریباً 65 لاکھ سے زائد روپے اسے آن لائن بھیج دیے۔
لیکن بعد میں مزید رقم کا مطالبہ کرنے پر خاتون کو اس پر شک ہو گیا اور اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی جہاں اب اس کیس کی تفتیش کی جارہی ہے۔