وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی 

Oct 11, 2022 | 19:58 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: ہاشم ڈوگر سے استعفی کیوں  لیا گیا؟ ایک نیوز  نیوز اندرونی کہانی سامنے لے آیا ۔

ذرائع  کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر سے استعفی لینے کا فیصلہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کیا گیا ۔ 

عمران خان نے حالیہ دورہ لاہور میں ہاشم ڈوگر سے پارٹی پالیسی پر کام نہ کرنے کا گلہ کیا تھا۔ 

اس کے علاوہ ہاشم ڈوگر کے خلاف سوشل میڈیا  (ٹویٹر) پر  ''ہاشم استعفی دو '' کا ٹرینڈ بھی چلایا گیا  تھا۔ 

ذرائع  کے مطابق ہاشم ڈوگر  پارٹی رہنماؤں کے رویہ سے دل برداشتہ تھے ۔ 

واضح رہے کہ ہاشم ڈوگر پر لیگی رہنماوں کےخلاف مقدمات بنانے کا پارٹی رہنماؤں کا  دباؤتھا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے وزیرداخلہ پنجاب کا نام بھی سامنے آگیا

مزیدخبریں