ہاشم ڈوگر مستعفی/نئے وزیر داخلہ پنجاب کا نام سامنے آگیا

Oct 11, 2022 | 19:46 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کے وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد سینئر وزیر میاں اسلم اقبال وزیر داخلہ کیلئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال کوو زیر داخلہ پنجاب کا قلمدان سوپننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آرہا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کو وزیرداخلہ پنجاب بنایا جائے تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کو ہٹائے جانے کی اندرونی کہانی:

ذرائع کے مطابق رانا ثناللہ کی عدم گرفتاری کے باعث وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر پر پارٹی قیادت کا  سخت پریشر تھا۔

اس کے علاوہ ہاشم ڈوگر نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالےسے ایک بیان  میں کہا تھا کہ پنجاب حکومت کا لانگ مارچ میں کوئی کردار نہیں ہوگا ۔ نہ ہی کسی قسم کا تعاون کیا جائے گا۔ جس کے بعد پارٹی رہنماؤں کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ہاشم ڈوگر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جس روز میں نے خود کو بے بس وزیر داخلہ محسوس کیا اور پی ٹی آئی کے منشور پر عملدرآمد نہ کراسکا تو مستعفی ہوجاؤں گا۔ 

یاد رہے کہ وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزارت  سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  استعفی  ذاتی وجوہات کی بنا پہ دیا ہے۔ انشاءللہ آگے بھی پی ٹی آئی کے ادنی کارکن کے طور پہ کام کرتا رہوں گا ۔

مزیدخبریں