ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ :پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ :پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی
کیپشن: Women's Asia Cup: Pakistan defeated Sri Lanka

ایک نیوز نیوز : عمیمہ سہیل کی شاندار بولنگ کی بدولت ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 113 رنز کے تعاقب میں انیسویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ ندا ڈار نے ناقابل شکست 26 رنز اسکور کیے، عالیہ ریاض نے 20 اور عائشہ نسیم نے 16 رنز  بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے کویشا دلہاری نے دو جب کہ اوشادی نارا سنگے، انوکا راناویرا اور اچینی کولاسوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم انیسویں اوور میں 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان چماری اتاپتو 41 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں، اوشادی رانا سنگے 26 اور ہسینی پریرا 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب عمیمہ سہیل نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز  میں صرف 13 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، طوبیٰ حسان نے دو اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔