پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

Oct 11, 2022 | 17:01 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی  دے دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   ترقی پانے والوں میں میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  میجر جنرل نعمان زکریا، میجر جنرل محمد ظفر اقبال بھی  ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

میجر جنرل ایمن بلال صفدر، میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سید عامر رضا، میجر جنرل شاہد امتیاز بھی لیفٹیننٹ جنرل بن گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرلز میں میجر جنرل شاہد امتیاز ،محمد منیر افسر، میجر جنرل بابر افتخار، میجر جنرل یوسف جمال، میجر جنرل کاشف نذیر بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں