شاہین آفریدی فٹ قرار ، 15 اکتوبر کو قومی اسکواڈ جوائن کریں گے

شاہین آفریدی فٹ قرار ، 15 اکتوبر کو قومی اسکواڈ جوائن کریں گے

ایک نیوز نیوز: فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی لندن میں پی سی بی کے ایڈوائزری پینل کی زیرنگرانی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

وہ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کے 17 اور 19 اکتوبر کو انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گے جہاں ان کی میچ فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہےکہ وہ گزشتہ 10 روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورزکرارہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پسندیدہ کھیل سے دور رہنا ان کے لیے آسان نہیں تھا، اس دوران وہ کئی دلچسپ اور سنسنی خیز میچز نہیں کھیل سکے۔


قومی کرکٹر کا  کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 10 روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورز پھینک رہے ہیں، بلاشبہ وہ نیٹ میں بولنگ اور بیٹنگ کررہے ہیں مگر میچ انوائر منٹ کا کوئی نعمل البدل نہیں اور وہ اس ماحول میں واپسی کے لیے مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا مگر ایک پیشہ ور کھلاڑی کی طرح وہ اس سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ہیں اور حقیقت یہی ہے کہ وہ اب خودکو بہت بہتر محسوس کررہے ہیں، اب صرف انتظار ہے تو اس کا کہ وہ کب پلیئنگ شرٹ زیب تن کرتے ہیں۔