بختاوربھٹو کے صاحبزادے میر حاکم محمود کی  پہلی سالگرہ

MIR HAKIM
کیپشن: MIR HAKIM
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: بختاور بھٹو اور محمود چودھری کے بڑے صاحبزادے میر حاکم محمود کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر تصویر جاری، پرستاروں کی جانب سے میارک باد اور ڈھیروں دعائیں۔ 

 میرحاکم محمود کی پہلی سالگرہ پر ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ان کی تصویر جاری کی گئی ہے جس پر کیپشن دیا گیا ہے’’ ایک سال اور ایک دن کا نوجوان، سالگرہ پر محبت بھرے پیغامات کے لئے ہر کسی کا شکریہ‘‘۔ 

 یادرہے ان کی سالگرہ سے محض دو روز پہلے ہی ان کے چھوٹے بھائی سانول نے اس دنیا رنگ وبو میں اپنی آنکھیں کھولی تھی۔ جس پر بھٹو فیملی اور ان کے پرستاروں کی جانب سے انہیں دنیا بھر سے مبارکباد دی گئی۔