ایک نیوز نیوز: لاہور میں 28 سالہ لڑکی نے لڑکے کیساتھ شادی کرکے اپنے ہی والدین سے اغوا برائے تاوان مانگ لیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی نے راحیل نامی لڑکے کے ساتھ بھاگ کر نکاح کیااور پھر لڑکی کے نمبر سے ہی لڑکی کے گھر والوں سے اغوا کا ڈرامہ کیا۔
لڑکے نے لڑکی کے نمبر سے اس کے گھر والوں کو میسج کیا اور پانچ لاکھ روپے اغوا برائے تاوان مان لیا۔ جس کا اطلاع لڑکی کے گھر والوں نے پولیس کو کردی۔ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے لڑکی کا نمبر ٹریس کر لیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ لڑکی اور لڑ کے نے شادی کر رکھی ہے۔ پولیس نےدونوں میاں بیوی کو اب حراست میں لیکر عدالت پیش کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر نے اپنے شناختی کارڈ پر ایک اور سم بھی لے رکھی تھی ، سم کی لوکیشن ٹریس کی جو گوجرانولہ تھی،پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر اسکول میں بیماری کا بہانہ بنا کر اپنے شوہر کے ساتھ چلی گئی تھی ،خاتون نے تاوان کا میسج بھی اپنے نمبر سے خودہی کیا ۔