ایک نیوز نیوز: آن لائن ٹیکسی ایپ اوبر نے پاکستان کےپانچ بڑے شہروں میں اپنی سروس بند کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوبر نے اعلان کیا ہےوہ آج سے اسلام آباد ، کراچی ، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں اپنی سروس بند کررہی ہے۔ ان شہروں میں اوبر کی ایپ کھولنے پر پیغام موصول ہوتا ہے کہ آپ کے شہر میں یہ سروس دستیاب نہیں ، براہ کرم رائیڈ بک کرنے کے لئے ’’کریم‘‘ ایپ استعمال کریں ۔
خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اوبر نے لاہور میں اپنی سروس بحال رکھی ہے ۔
یادرہے اوبر نے 2020 میں اپنی سروس پاکستان میں لانچ کی تھی اور پہلی آن لائن رائڈ سروس ہونے کی وجہ سے اسے صارفین اور ڈرائیورز میں انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی تھی ۔