ایک نیوز نیوز: سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق ال ربیعہ نے خواتین کے محرم کے بغیر حج اور عمرہ ادا کرنے کا اعلان کر کے ایک دیرپا بحث و تکرار کا خاتمہ کر دیا۔
سعودی وزیر نے قاہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب دنیا بھر سے خواتین حج اور عمرہ کی ادائیگی کےلئے محرم کے بغیر سعودی عرب آ سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کےلئے عمرہ کرنے کےلئے ویزے جاری کرنے کا کوئی کوٹہ مقرر نہیں کیا گیا۔ کوئی بھی مسلمان جس بھی ویزے پر سعودی عرب آئے، عمرہ ادا کر سکتا ہے۔
وزیر ڈاکٹر توفیق ال ربیعہ نے کہا کہ حکومت عمرہ اور حج کے اخراجات میں کمی لانے کےلئے کی خواپش مند ہے۔
انہوں نے کہا حرمین شریفین میں حالیہ جدید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا روبوٹس اور نسک پلیٹ فارم کے ذریعے زائرین کو متعدد خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ اب نسک پلیٹ فارم کے ذریعے مختصر وقت میں عمرہ کا ویزہ لیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسجدالحرام کی توسیع پر خرچ 200 ارب ریال سے بڑھ چکا ہے، لیکن توسیع پر کام جاری ہے