سرکاری کالجز میں داخلہ، ڈھائی لاکھ سے زائد آن لائن درخواستیں موصول

سسٹم سے انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول  ہوئی ہیں
کیپشن: سسٹم سے انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول  ہوئی ہیں

ایک نیوز نیوز:  پنجاب کے سرکاری کالجز میں آن لائن درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  پنجاب کے 733 سے زائد سرکاری کالجوں میں  آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے تحت درخواستوں کی آن لائن وصولی جاری ہے۔سسٹم سے انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول  ہوئی ہیں۔ جس میں دیکھا گیا ہے کہ لڑکیوں کا رجحان میڈیکل جبکہ لڑکوں کا کمپیوٹر سائنس کی طرف  ہے  جبکہ انجینئرنگ میں طلبا کی  دلچپسی کم ہو گئی ہے۔ 

آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم   پنجاب آئی ٹی بورڈ نے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کیلئے وضع کیا ہے۔ ایف اے کیلئے 78 ہزار، آئی سی ایس کیلئے 64 ہزار ، پری میڈیکل کیلئے 50 ہزار طلبا نے اپلائی کیا ہے۔ 

 پری انجینئرنگ کیلئے 12 ہزار، آئی کام کیلئے 10 ہزار   جبکہ ڈی کام کیلئے 4 ہزار سے زائد طلباء نے اپلائی کیا  ہے۔ 

پری میڈیکل کیلئے 72 فیصد درخواستیں لڑکیوں اور پری انجینئرنگ کیلئے 59 فیصد درخواستیں لڑکوں نے جمع کروائی ہیں۔ سسٹم کے تحت طلباء اپنے شہرمیں رہتے ہوئے پنجاب میں کسی بھی جگہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں

 داخلے کیلئے آن لائن درخواستیں 30 نومبر تک ocas.punjab.gov.pk  پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔طلباء پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔