پاکستان نے نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان مسترد کردیا

Oct 11, 2022 | 14:35 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کاگجرات جلسے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق دیا گیا بیان مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتی وزیراعظم نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ اس نے مسئلہ کشمیر کو کسی طرح حل کر لیا ہے۔  بھارتی وزیراعظم کا یہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے، بیان سے واضح ہےکہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے کس قدر بے بہرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے، مسئلہ کشمیر کاواحد حل کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور یہ تنازع 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے۔

مزیدخبریں